سانحہ پاراچنار ضرب عضب کی کامیابی کے دعووں پر سوالیہ نشان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ پاراچنار پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مکتب تشیع اور بالخصوص پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، صوبے اور وفاق ضرب عضب کی کامیابی میں سنجیدہ نہیں ہیں، سیاسی رسہ کشی سے ضرب عضب کمزور پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک کالعدم جماعتوں پر صحیح طریقے سے ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، اس وقت تک ضرب عضب کی کامیابی ناممکن ہے۔ اگر جیک آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھی ریاستی ادارے اور حکومت ہوش کے ناخن لیتی تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجہ کیلئے تمام کاوشیں بروکار لائیں اور خون کے عطیات کو یقین بنائیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے سانحہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اس سانحہ پر اپنا ردعمل دیں اور اس پر احتجاج کریں۔ انسانیت کے دشمنوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے۔