راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ایک اور اہم قدم ،پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکامیاب تجربہ،شاہین تھری میزائل 2750کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدرمملکت اور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر قوم ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔شاہین تھری بیلسٹک میزائل ہر قسم کے ہتھیار کے ساتھ 2750کلومیٹرتک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ تجربے کے دوران میزائل نے 100فیصد کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔کامیاب تجربے پر صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب تجربے پر قوم ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔میزائل تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پہلوﺅں کا جائزہ لینا ہے،اسٹریٹیجک فورس کے سینئر افسروں، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کو دیکھا،کامیاب تجربے پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن نے بھی انجینئرز کو مبارکباد دی، لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے کہا کہ میزائل کا ہدف بحیرہ عرب میں تھا، پاکستان امن پسند ملک ہے،مبقائے باہمی کا حصول چاہتا ہے۔