اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ بڑے افسوس کےساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام وہ لوگ لگا رہے ہیں جنہوں نے خود اس خطے میں دہشت گردی کا بیج بویا ہے۔ صدر نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں کو ہتھیار کون فراہم کر رہا ہے اور کون ہے جودہشت گردوں سے تیل خرید کر عالمی منڈی میں بیچ رہا ہے۔۔؟

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ افسوس اس بات کا ہے کہ بعض ممالک دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں اور حتی عالمی اداروں میں بھی دہشت گرد گروہوں کی براہ راست اور بالواسطہ حمایت کرتے ہیں۔ صدر ایران نے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت اور اس کی تقویت کرنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔