اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی اہم ملاقات ہوئی ، دونوں کے درمیان سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کووزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کراچی آپریشن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے کیلئے رینجرز کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں جاری آپریشن کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔