بغداد کے رہنے والے تیرہ سالہ نوجوان ’’احمد فلاح کاظم الموسوی‘‘ نے جمعرات کو یوم اربعین کے موقع پر حرم حسینی (ع) میں مظلوم کربلا سے توسل کیا اور اپنی بیماری سے نجات پا لی۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم مقدس امام حسین (ع) کے عہدہ داروں نے ایک عراقی معذور نوجوان کے حرم مطہر میں شفا پانے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، بغداد کے رہنے والے تیرہ سالہ نوجوان ’’احمد فلاح کاظم الموسوی‘‘ نے جمعرات کو یوم اربعین کے موقع پر حرم حسینی (ع) میں مظلوم کربلا سے توسل کیا اور اپنی بیماری سے نجات پا لی۔
یہ نوجوان حرم مطہر میں بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے اور خود معذور ہونے کی بنا پر چلنے کی توانائی نہ رکھنے کی وجہ سے حرم کے ایک گوشہ میں بیٹھا ہوا مظلوم کربلا کو ان کی مادر گرامی حضرت زہرا(س) اور بیمار کربلا سید سجاد(ع) کا واسطہ دیتا رہا کہ کچھ ہی لمحوں کے بعد اس نے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی طاقت محسوس کی جس کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا اور زائرین کے درمیان راستہ چلتے ہوئے بلند آواز سے صلوات بھیجنا شروع کر دیا۔
درج ذیل دی گئی تصاویر میں اس نوجوان کے معذور ہونے کی میڈیکل سرٹیفکیٹ اور بیماری کے عالم کی تصاویر بھی پیش کی گئی ہیں: