روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے ممالک کی درخواست پرداعش کی مکمل نابودی کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی بھیجے گا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے ممالک کی درخواست پرداعش کی مکمل نابودی کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی بھیجے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی عنقریب شام بھیجے جائیں گے۔ ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کا یہ اقدام فرانس اور دنیا کے دیگر ممالک کی درخواست پر شام میں داعش کی مکمل نابودی کے لئے انجام دیا جا رہا ہے۔
سیاسی اور فوجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے دہشت گرد گروہ داعش کی مکمل نابودی کے لئے وسیع زمینی کارروائی ضروری ہے۔
…….