کربلا جانے والے زائرین کی ایک بس نجف اشرف جاتے ہوئے ’’عمارہ‘‘ شاہرہ پر دوسری بس سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ۵۵ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا جانے والے زائرین کی ایک بس نجف اشرف جاتے ہوئے ’’عمارہ‘‘ شاہرہ پر دوسری بس سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ۵۵ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ میسان کے ادارہ صحت کے سربراہ نے عراقی نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایرانی زائرین کی دو بسیں نجف کے راستے میں حادثے کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے ۱۰ زائر شہید اور ۴۵ زخمی ہوئے ہیں۔
جمال الہاشمی نے اس بارے میں کہا: زائرین کی دو بسیں ’’البتیرہ‘‘ شاہرہ جو نجف اور دیوانیہ کو آپس میں جوڑتی ہے پر حادثے کا شکار ہوئیں۔
الفرات اور واع نیوز ایجنسیوں نے بھی اس خبر کی تائید کر دی ہے۔
مزید معلومات موصول ہونے پر پیش کی جائیں گی۔