0033

0033

    نائیجیریا میں جلوس عزا کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم اکیس عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا میں جلوس عزا کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم اکیس عزادار شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ محمد توری نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ داکا سوئے نامی گاؤں میں اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد عزاداری کے جلوس میں شریک تھی۔ بتایا گیا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں مجموعی طور پر اکیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ نے شھید والوں کی صحیح تعداد کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ ایک خودکش حملہ آور کو پکڑ لیا گیا ہے۔ جس نے اعتراف کیا کہ اسے بوکو حرام نے اغوا کر کے خودکش دھماکے کی تربیت دیکر بھیجا ہے۔

نائیجیریا میں اس سے پہلے بھی متعدد بار، شیعہ مسلمانوں اور عزاداری کی مجالس پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا گروہ بوکو حرام نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک میں سرگرم ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارر وائیوں میں سترہ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔