عراق کے صوبہ کرکوک کے جنوبی شہر طوزخورماتو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ۶ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل نے فوری خبر دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے صوبہ کرکوک کے جنوبی شہر طوزخورماتو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ۶ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔
السومریہ ٹی وی چینل نے بھی اس بارے میں خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بوقت عصر ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے شہر طوز خورماتو کے دروازے پر ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ چند روز قبل کرد فورس پیشمرگہ نے اس شہر پر قبضہ کرنے کے بعد شیعوں کی کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ جس کے بعد عراق کی مرکزی حکومت نے کردوں کے ساتھ مذاکرات کر کے اس شہر کے نظام کو رضاکار فورس ’’الحشد الشعبی‘‘ کے حوالے کر دیا۔