اسلام ٹائمز: بکا خیل کے علاقے میں وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں، حملے میں وفاقی وزیر محفوظ رہے ہیں، وزیراعظم نے حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وقی وزیر ہاوسنگ اکرم خان درانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں اکرم خان درانی کے قافلے پردہشت گردوں نے سڑک کے کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کرکے حملہ کیا۔ جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ تاہم اکرم خان درانی دھماکے میں محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایمبولینس تباہ ہوئی اور میڈیکل سٹاف کے افراد شہید ہو ئے ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔