شام کی فضائی حدود میں روسی طیاروں کیلئے خطرہ بننے والے جہاز کو مار گرایا جائیگا، روسی وزارت دفاع

شام کی فضائی حدود میں روسی طیاروں کیلئے خطرہ بننے والے جہاز کو مار گرایا جائیگا، روسی وزارت دفاع
 
 
اسلام ٹائمز: فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ہر قسم کی فوجی ہمکاری کو بھی ختم کر رہا ہے۔ اسی طرح روسی وزارت دفاع نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ہر وہ طیارہ جو شام کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہوگا اور اسے روسی جنگی جہازوں کے لئے خطرہ سمجھا جائے گا تو اسے فوری طور پر مار گرایا جائے گا۔
 
اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فضائی حدود میں روسی جنگی جہازوں کے لئے خطرہ بننے والے کسی بھی طیارے کو سرنگوں کر دیا جائے گا۔ اسلامی جمہوری ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ہر قسم کی فوجی ہمکاری کو بھی ختم کر رہا ہے۔ اسی طرح روسی وزارت دفاع نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ہر وہ طیارہ جو شام کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہوگا اور اسے روسی جنگی جہازوں کے لئے خطرہ سمجھا جائے گا تو اسے فوری طور پر مار گرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج منگل کے روز روس کے ایک جنگی جہاز سوخو۔24 کو ترکی کے بارڈر کے قریب شامی حدود میں پرواز کے دوران ترکی کے ایف۔14 جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا اور اسے مار گرایا۔ ترکی کے اس اقدام پر اپنے پہلے ردعمل میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترکی کے اس جارحانہ اقدام کا جواب دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی طیارہ ترکی کے لئے کسی خطرہ کا باعث نہیں تھا اور وہ ابھی ترکی کی حدود سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ ادھر ترکی کے وزیراعظم احمد داود اوغلو نے ترکی کے طیاروں کی جانب سے روسی جنگی جہاز کو مار گرائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کے ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی فضائی یا زمینی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف لازمی تدابیر اور اقدامات اٹھائے۔