FotorCreated2

 

دفتر خارجہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ہے، اس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اسے اپنی سرزمین میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

یہاں یہ سوال کہ اسلام آباد کے مرکز میں بیٹھے جامعہ حفضہ کی طالبات کی جانب سے داعش کے حق میں وہ ویڈیو کہاں جائے گی جس میں انہوں نے داعش کے خلیفہ کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں آئیں اور طالبان کے خون کا بدلہ لیں۔

 

اس کے علاوہ داعش کے حق میں کئی افراد نے وال چاکنگ کی ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔