الوقت کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اکوڑہ خٹک میں جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ
جو دینی مدارس نفرتیں پھیلارہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جب کہ نیشنل ایکشن پلان میں فرقہ واریت پھیلانے والے مدارس کی وضاحت بھی ہونی چاہیے۔ افغانستان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں دورہ افغانستان کی کوئی دعوت نہیں ملی جب کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کا دورہ امریکا افغانستان میں مستقل قیام امن کےلیے ہوسکتا ہے تاہم وزیراعظم نے اپنے دورہ امریکا کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔