
شام کے صدر بشار الاسد نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے فرانسی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔ بشار الاسد نے دمشق میں ایک فرانسیسی وفد سے ملاقات میں پیرس کے دہشت گردانہ واقعات میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر گہرے افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ فرانس نے ایک ایسے حادثے کا سامنا کیا ہے جس کا شام گذشتہ پانچ برسوں سے سامانا کرتا چلا آ رہا ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد نے اس ملاقات میں پیرس حادثے اور شام کے گذشتہ پانچ برسوں کے دہشت گردانہ حادثوں کا موازنہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ فرانس کی ایک سیاسی جماعت، دانشوروں اور میڈیا کے نمائںدوں پر مشتمل ایک وفد اس وقت شام کے دورے پر ہے۔