وحدت نیوز قم ) شہر مقدس قم کے امام جمعہ اور المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب آیت اللہ ڈاکٹر اعرافی نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں اربعین سیدالشھداء کے عالمی اجتماع کو پوری دنیا میں حسینیت کی عظمت و بلندی کی علامت اور دشمنان اسلام خصوصا تکفیریوں کی حوصلہ شکنی کا باعث قرار دیا۔
انہوں نے عالمی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ استکبار جہان خصوصا امریکہ واسرائیل پوری دنیا میں مقاومت بلاگ کے مقابلے میں ذلیل وخوار ہوا ہے اور اپنے خونخوار ایجنڈوں کی وساطت سے مسلمانوں کے خلاف گھناونی سازشوں میں مصروف ہے لیکن امت اسلامیہ کی بابصیرت ، ہوشیار اور عالم وشجاع قیادت ان تمام دشمنوں کے مقابلے میں ہر میدان میں حاضر اور سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے