(وحدت نیوز ) بصیرت آرگنایزیشن پاکستان کے زیر اہتمام افکار شھید  ڈاکٹر فخرالدین سیمنار کا اہتمام بلتستانیہ امام بارگاہ قم میں کیا گیا

جسمیں علماء کرام ،اساتیذ، طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے شھید کے صمیمی دوست محترم ڈاکٹر راشد نقوی نے شھید کی زندگی کے مختلف مراحل پر گفتگو کرتے ہوے ان کی زندگی کو تنظیمی احباب ،علماء اور طلاب نیز مسلم تحریکوں کے رہنماوں کے لے آیڈیل قرار دیا

سیمنار سے خطاب کرتے ہوے استاد مصطفی فخری نےشھید کی آفاقی ،اور عالمگیر افکار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ امت اسلامی کی کامرانی ، فلاح و بہبود اور  بیداری کی موومنٹ کے عظیم رہنما تھے

اس سیمنار میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکٹریری امور خارجہ  علامہ سید ڈاکٹر شفقت شیرازی سمیت مختلف  ادروں کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی