علامہ کرامت علی جعفری کی نماز جنازہ، علماء و طلاب کی کثیر تعداد میں شرکت

نماز جنازہ پرنسپل جامعۃ المصطفیٰ علامہ حسین نجفی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں فیروز پور روڈ پر پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے جامعۃ المصطفٰی میں علامہ کرامت علی جعفری کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس، ممتاز عالم دین استاد سید جواد نقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید تقی نقوی، علامہ مظہر عباس علوی ودیگر کی شرکت۔

 

اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس امامیہ کے سابق سربراہ علامہ کرامت علی جعفری کو جامعۃ المصطفیٰ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ پرنسپل جامعۃ المصطفیٰ علامہ حسین نجفی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں فیروز پور روڈ پر پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے جامعۃ المصطفٰی میں علامہ کرامت علی جعفری کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس، ممتاز عالم دین استاد سید جواد نقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید تقی نقوی، علامہ مظہر عباس علوی، سیکرٹری مدارس جعفریہ علامہ حسنین عارف، علامہ شاہد عباس نقوی، علامہ حافظ سید کاظم رضا، علامہ اقبال کامرانی، علامہ مہدی حسن، علامہ سید مبارک علی موسوی، شیخ قاسم عباس اور یاسر علی یاسر سمیت مذہبی و سیاسی رہنماوں اور مدارس جعفریہ کے طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین جامعۃ المصطفی کے قبرستان میں کی گئی جبکہ مرحوم کی رسم سوئم اتوار کے روز جامعۃ المصطفیٰ میں ادا کی جائے گی۔