
شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اسکردو میں ہوا جس میں علماء، عمائدین، زعما، مفکرین، دانشور اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
الہدی فاونڈیشن بلتستان کے زیراہتمام شہدائے منٰی و بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اسکردو میں ہوا جس میں علماء، عمائدین، زعما، مفکرین، دانشور اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے بلتستان کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی، فرزند شہید عباس فخرالدین، شیخ بشیر دولتی، صدر پریس کلب اسکردو محمد حسین آزاد، نمائندہ آئی او نثار ہاشمی، رفیق شہید حاجی آغا، پروفیسر غلام حسن، پروفیسر حشمت کمال الہامی،افضل روش، صدر آئی ایس او بلتستان سید انصار حسین اور چیئرمین الہدی فاونڈیشن علی احمد نوری نے خطاب کیا۔