اسلام آباد ۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت
سیاسی اور عسکری قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کے دورہ امریکا کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، سیاسی اور عسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔