پاکستان اور بیلاروس کے مابین 17 معاہدوں پر دستخط
 

اسلام آباد ۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں اوسط اور تیز اقتصادی تعاون کے روڈمیپ پر دستخط کئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں دستاویز پر وزیراعظم نوازشریف اور بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیا کوف نے دستخط کئے 

دونوں اطراف سے 17سمجھوتوں،مفاہمت کی یادداشتوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ۔ ان میں صحت ، کسٹم ،ٹیکنیکل ، ثقافت ،زراعت ،تعلیم ، صحت ، تعلیم تجارت ، معیشت اورسائنس کے شعبے شامل ہیں ۔

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیلاروس کے ہم منصب آندرے کوبیکوف اسلام آباد میں معاونین کے بغیر ملاقات کی ۔دونوں رہنماء دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ان کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہو ئی۔

اس سے پہلے وزیراعظم ہاوس میں بیلاروس کے وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس میںانہیں گارڈ آف آنر دیا گیااور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بیلاروس کے ہم منصب سے اپنی کابینہ کے وزراء کا تعارف کرایا۔