
شام اور یمن کے مسائل اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف جنگ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے اصلی موضوعات ہوں گے- ایران اور روس شام کے حالات میں موثر اور دو اہم ملک کی حیثیت سے اس ملک کے بحران کے حل کے لئے مختلف سطح پر صلاح و مشورہ کرتے رہتے ہیں-
بحران شام کے حل کے لئے ویانا اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی تہران اور ماسکو کے درمیان وزرائے خارجہ اور نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر صلاح و مشورے میں اضافہ ہوا ہے- شام کے حالات کے سلسلے میں ایران اور روس کا موقف مشترک ہے اور ماسکو اور تہران عوام کے مرکزی کردار کے ساتھ شام کے بحران کے سیاسی راہ حل کے خواہاں ہیں.