قومی اسمبلی کے نئی سپیکر کے انتخاب کیلئے اجلا س کل پیر کے روز ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،متحدہ قومی موومنٹ، آزاد امیدواروں اور فاٹا کے منتخب اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مخالف سپیکر کیلئے شفقت محمود کو انتخاب میں کھڑا کر دیاہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے حمایت کیلئے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔
فاٹا سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے رکن جی جی جمال سردارا یاز صادق کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ،فاٹا سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے ترجمان کا تھا کہ ایاز صادق کی جگہ کوئی اور امیدوار میدان میں ہوتا تو وہ اپنا امیدوار ہر گز دستبردار نہیں کرتے