داعش کے مکمل خاتمے تک روس کے فضائی اور شامی فوج کے زمینی حملے جاری رہیں گے، مفتی اعظم شام

داعش کے مکمل خاتمے تک روس کے فضائی اور شامی فوج کے زمینی حملے جاری رہیں گے ، مفتی اعظم شام
    شام کے مفتی اعظم نے شیخ احمد بدرالدیں حسون کہا ہے کہ داعش کے مکمل خاتمے تک روس کے فضائی اور شامی فوج کے زمینی حملے جاری رہیں گے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم نے ماسکو میں منعقدہ عالمی اسلامی کانفرنس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام روس کے ہوائی حملوں کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ روس کا مقصد دہشتگردی بالخصوص دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنا ہے۔ مفتی اعظم نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ روس، دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی عوام کی حمایت کر رہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف اس جنگ کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ شام کے مفتی اعظم نے اس الزام کے جواب میں کہ روس شیعوں اور بشار الاسد کے دفاع کے لئے شام میں آیا ہے کہا، ہم شام میں شیعہ اور سنی مسلمان میں کسی فرق کے قائل نہیں ہیں۔