
صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں قومی امور سمیت ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی اموراور ملکی سلامتی کی صورت حال پربات چیت سمیت آپریشن ضرب غضب اورکراچی آپریشن پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران صدرممنون حسین نے وزیراعظم اوران کی اقتصادی ٹیم کی پالیسیوں پراطمینان کا اظہارکیا۔
صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اعشاریے بہترہورہے ہیں، حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہترہو۔ صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کرے گی اور ملک میں دہشت گردی اوربد امنی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔