قم، شہید فخرالدّین کے چہلم کی مناسبت سے تقریب، شہید منٰی کی یاد میں لائبریری کا افتتاح۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل شہید حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین 

عالم اسلام کو درپیش مسائل کا قبل از وقت جائزہ لینے کے عادی تھے، وہ حالاتِ حاضرہ پر گہری نگاہ رکھتے تھے، قومی و ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ فکرمند رہنا ان کی زندگی کا معمول تھا۔ ان خیالات کا اظہار قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام  شہید منٰی کے چہلم کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے پروگرام میں کیا گیا۔ پروگرام سے خصوصی خطاب ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سیکرٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی اور حجۃ الاسلام غلام حر شبیری نے کیا۔ مقررین نے شہید کی زندگی کی مختلف خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید نظام ولایت فقیہ کے حقیقی، نڈر اور بابصیرت مبلغ تھے۔ پروگرام کے بعد ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس میں شہید کی یاد میں ایک لائبریری کا بھی افتتاح کیا گیا۔