(وحدت نیوز) شہید منی حجۃ الاسلام والمسلمین شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی چہلم کے سلسے میں ایک عظیم الشان مجلس بلتستانیہ امام بارگاہ قم میں منعقد ہوئی جسمیں مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکٹریٹری امور خارجہ جناب حجۃ الاسلام والمسلین سید شفقت شیرازی ،معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلین غلام شبیر حر سمیت شہید کے اساتیذ، تنظیمی دوستوں اور حوزیہ کے علماء وطلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی نے شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔