اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے واحد توپخانے’’ المحضار‘‘ کو منہدم کر دیا ہے

۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے خبر دیتے ہوئے کہا: یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبہ ’’عسیر‘‘ میں موجود واحد توپخانے ’’المحضار‘‘ کو ماٹر گولوں کا نشانہ بنا کر اسے منہدم کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں یمن کے خلاف عربی اتحاد کی اس ملک پر جارحیت کے آغاز سے اب تک یمنی رضاکاروں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر نابود کر دیا ہے۔