دھونس اور دھاندلی کی سیاست نون لیگ کی پہچان ہے، صاحبزادہ حامد رضاجامعہ انوار مدینہ فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ امریکہ، افغانستان اور بھارت خطے میں گریٹ گیم کیلئے متحد ہوچکے ہیں، احتساب کے عمل کو سیاسی سمجھوتوں کی نذر نہ کیا جائے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کا شکار ہوگئی ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے پنجاب میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے اضافہ کرنا قوم سے مذاق ہے، مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن کیساتھ مل کر دھاندلی کی، موجودہ الیکشن کمیشن شفاف اور پرامن انتخابات کروانے میں ناکام ہو چکا ہے، دھونس اور دھاندلی کی سیاست ن لیگ کی پہچان ہے، بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ، افغانستان اور بھارت خطے میں گریٹ گیم کیلئے متحد ہو چکے ہیں، احتساب کے عمل کو سیاسی سمجھوتوں کی نذر نہ کیا جائے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کا شکار ہو گئی ہے، حکومت بھارتی فلموں اور ڈراموں پر پابندی عائد کرے، کرپشن کے مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، اکیسیویں صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔ شکایات ازالہ کمیٹی کا قیام کراچی آپریشن رکوانے کی سازش ہے، عالمی برادری کب تک اسرائیلی مظالم نظر انداز کرے گی۔ آبی ذخائر کی تعمیر محض دعووں سے ممکن نہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 495058