جی ٹین جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، علامہ ناصر عباس جعفری

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری سیدالشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، وفاقی پولیس اور انتظامیہ کل بروز منگل 20 محرم الحرام کے جی ٹین تھری اسلام آباد سے برآمد ہونے والے روایتی اور سالانہ جلوس کے فول پروف انتظامات کرے، ورنہ کسی بھی حادثہ کی ذمہ دار اسلام آباد پولیس ہوگی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال تکفیری عناصر نے مذکورہ جلوس کے راستے میں دھرنا دے کر شرانگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران شرپسند عناصر نے پتھراو کرکے کئی ماتمیوں کو شدید زخمی بھی کر دیا تھا۔