مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے ویانا اجلاس کے اختتامی اعلامیہ پر تحلیل کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کا موقف اصولی اور شام کی عوام کے امنگوں کا ترجمان تھا
شام کے مسائل کا حل مذاکرات اور عوام کی مرضی سے ہی ممکن ہے
بعض یورپی اور عربی ممالک اپنی آمررانہ اور ظالمانه پالیسیوں کے ذریعے شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے
ویانا مذاکرات میں بھی امریکہ اور سعودی عرب کی پوری کوشش تھی کہ شامی عوام کے مستقبل کے فیصلہ پر مداخلت کریں تاہم ایران اور روس کی منطقی اور حقائق پر مبنی پالیسی نے انہیں سیاسی میدان میں شکست دی.
انہوں نے سعودیہ عرب پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ آل سعود اندرونی طور پر حجاج کےقتل عام اور بیرونی طور پر یمن ، بحرین ،عراق ، اور سوریہ میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا نے میں مصروف ہیں . آل سعود کو کسی دوسرے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ملک کے شہریوں کے حقوق کی رعایت کرنی چاہئے.اورانسانیت سوز مظالم سے باز آناچاہئے