مجلس وحدت مسلمین اصفھان کے زیر اہتمام سانحہ منی کے شہید، مجلس وحدت مسلمین قم کے سابق سربراہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین اور سانحہ بولان وجیکب آباد کے شھداٗ کے حوالے سے ایک تجلیلی نشست کا انعقاد کیا جسمیں جامعۃالمصطفی اصفھان کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس تجلیلی نشست سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکٹریری جنرل اور سیکٹریری امور خارجہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور مجلس وحدت قم کے قائم مقام مسئول جناب حجہ الاسلام والمسلمین گلزار جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر فخرالدین پاکستان کی ملت کےلئے الھی ہدیئہ تھے اور ان کا خلا پر کرنا بہت مشکل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فخرالدین ایک مشن اور فکر کا نام ہے جوہمیشہ ہمارے درمیان اصولوں اور نظریات کی صورت میں زندہ رہئے گا انہوں نے محرم اور عاشورا کے دوران عزاداری پر پابندی اور محدود کرنے حوالےسے تکفییری ایماٗ پر نواز لیگ کی سازشوں کی مذمت کی اور شھداٗ جیکب آباد اور بولان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور دہشت گردوں کی نابودی کے لئے ملٹی آپریشن کا مطالبہ کیا