شیخ الازھر نے اسلامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا میں اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کرنے کی خاطر ایک ہمہ گیر مہم چلائیں۔
یونیورسٹی کے سربراہ ’’شیخ احمد الطیب‘‘ نے اردن کے بادشاہ ’ملک عبدالله دوم‘ کے ساتھ ملاقات میں صیہونی مظالم اور سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کا قبلہ اول ہے جس کی حفاظت کیلئے مسلمان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں بحرانوں کے باوجود عالم اسلام اور امت مسلمہ مسجدالاقصی کو دل و جان سے چاہتی ہے کیونکہ امت مسلمہ کے درمیان اس کا ایک مقدس اور منفرد مقام ہے۔
شیخ الازھر نے اسلامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا میں اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کرنے کی خاطر ایک ہمہ گیر مہم چلائیں۔
شیخ الزہر الشیخ احمدالطیب نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں عالم اسلام ایک نازک دور سے گذررہا ہے اور علماء کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے سامنے دین مبین اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کر یں تاکہ دہشتگردی اور شدت پسندی کا راستہ روکا جاسکے۔