یوم عاشورکے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم عاشور ہمیں شہداءکربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتاہے ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ اس دن حضرت امام حسینؓ نے ظلم اور جبر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ،حق اور سچ کی راہ میں ایسی عظیم اور لازوال قربانی کی مثال نہیں ملتی ۔نوازشریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا پیغام ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،اسوہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتاہے،واقعہ کربلا ہمین باطل کیخلاف ڈٹ جانے اور حق کا ساتھ دینے کا درس دیتاہے۔
یوم عاشور کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ کے راستے پر چلتے ہوئے عدم برداشت کا خاتمہ ہو سکتاہے، فتنہ و فساد کیخلاف ڈٹ جانا انسانیت کا اعلیٰ ترین مقام ہے ۔