
مجلس وحدت مسلمین اور امام بارگاہ یونین ملتان کے زیراہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی چوک کمہاراں والا پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر حسین مہدوی، مجلس وحدت مسلین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، امام بارگاہ یونین ملتان کے مرکزی صدر سید اسد عباس بخاری، مرکزی آستانہ لعل شاہ مشہدی کے متولی مخدوم سید حسن رضا مشہدی، مولانا عمران ظفر، سید ندیم عباس بخاری، ایڈووکیٹ سید اقبال مہدی زیدی، مولانا اسلام حسین حسنینی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت کو متنبہ کیا کہ ہم اپنی جان تو قربان کرسکتے ہیں لیکن امام حسین علیہ السلام کی عزاداری پر پابندیاں برداشت نہیں کرسکتے۔