
ا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخرالدین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
کہ یزیدان عصر نے ملت کو ایک عظیم مجاہد سے محروم کر دیا ہے۔ اس سال کربلائے منٰی میں یزیدان عصر کے ہاتھوں شہید ضیوف الرحمن کی شہادت پر پوری قوم کو ہدیہ تعزیت عرض ہے۔ آج ہمارے عزیز بھائی خطیب ممبر حسینی، ولایت و کربلا کے مخلص ترجمان اور علوم قرآن و اہلبیت کے اعلٰی درجہ پر فائز عالم باعمل سے ہماری قوم محروم ہوچکی ہے، ضعیف ماں اور کمسن بچوں کا سہارا ٹوٹا ہے اور عالم غربت میں ہزاروں شہداء کے ساتھ دفن ہوا لیکن “لا یوم کیومک یا اباعبداللہ” یابن الزہراء ہماری لاکھوں جانیں آپ پر قربان ہوں، خداوند متعال خانوادہ شہید اور ان کے احباء و اصدقاء اور ملت مظلوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ایک قومی سرمائے اور فخر ملت کی شہادت پر ولی امرمسلمین، مراجع عظام اور علماء پاکستان بالخصوص ناصر ملت کو تعزیت و تسلیت عرض ہے۔ خداوند بحق محمد و آل محمد شہید سعید اور تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور شہید کو کربلا کے شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔