
قم آفس میں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ اطلاعات و تحقیقات، شعبہ سیاسیات و ارتباطات اور آفس ٹیم سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں اور پاکستانیوں کو فرقوں میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی کوششیں کرتے ہیں، یہ دراصل امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور دیگر پاکستان دشمن ایجنسیوں کے اہلکار ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کو فرقوں میں تقسیم ہوتا نہیں دیکھ سکتی۔ شیعانِ پاکستان کے اکابرین نے پاکستان بنانے اور بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان پر کسی ایک فرقے کو مسلط کرنے کی سازش کرنا دراصل پاکستان کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان مختلف اسلامی مذاہب و مسالک کا حسین گلدستہ ہے اور اس کے وجود کی بقا کے لئے تمام اسلامی مسالک کے درمیان محبت، اخوت اور یکجہتی کا ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے شعبہ اطلاعات و تحقیقات، شعبہ سیاسیات و ارتباطات اور آفس ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں اور پاکستانیوں کو فرقوں میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی کوششیں کرتے ہیں، یہ دراصل امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور دیگر پاکستان دشمن ایجنسیوں کے اہلکار ہیں۔
491061