الوقت کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تصدیق کی کہ سانحہ منیٰ میں ننانوے پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔

 

 

 انہوں نے ایوان کو بتایا کہ شہید ہونے والے ستر پاکستانی حاجیوں کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ شہید ہونے والے مزید حجاج سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ پاکستانی حجاج بدستور لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

وزیر مذہبی امور کے بیان پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئےاجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

 

پاکستانی کی اپوزیشن جماعتیں سانحہ منیٰ کے حوالے حکومت پاکستان پر سعودی عرب کی بے جا حمایت کا الزام لگارہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چوبیس ستمبر کو سعودی انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحے میں دنیا کے انیس ملکوں کے چار ہزار سے زائد حاجی شہید ہوگئے تھے۔