
کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا لیکن حقیقتاً پاکستان کو اس جنگ میں فتح نصیب ہوئی۔ اس جنگ کے وقت پاکستان کی فوجی تعداد دو لاکھ ساٹھ ہزار جبکہ بھارتی فوج سات لاکھ تھی۔ اس جنگ میں بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار تھے جبکہ پاکستان کے پاس نہیں تھے۔ 1971ء کی جنگ میں پاکستان کو مشرقی پاکستان کی وجہ سے نقصان ہوا۔ اس وقت مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی چاہتا تھا یہی وجہ ہے کہ مغربی پاکستان کا مقابلہ دو حریفوں بھارت اور مشرقی پاکستان سے تھا۔
پاکستان 1999ء کی کارگل جنگ جیت چکا تھا حالانکہ کارگل جنگ میں پاکستان نے فضائیہ اور بحریہ کو استعمال نہیں کیا تھا۔ جبکہ بھارت نے فضائیہ اور انفینٹری کو استعمال کیا۔ اس جنگ میں پاکستان کے پانچ ہزار فوجی شہید ہوئے جبکہ بھارت کے تیس ہزار فوجی مارے گئے۔ پاک فوج 2010ء اور 2012ء میں ورلڈ وائڈ مقابلوں میں پہلے نمبر پر رہی۔ 2008ء کے بعد سے پاکستان کی جوہری طاقت میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان کی جوہری طاقت بھارت سے زیادہ مضبوط ہے۔
پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ اس کی آبادی زیادہ ہے۔ پاکستان آرمی کمانڈوز اس کرہ ارض پر سب سے سخت ترین فورس تصور کیے جاتے ہیں۔ پہلے نمبر پر امریکی، دوسرے پر برطانوی اور تیسرے پر پاکستانی کمانڈوز ہیں۔ پاکستانی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔ پاک کمانڈوز سائز بہت خاص حیثیت کا حامل ہے، پاک فوج نے بہادری کے کئی تمغے حاصل کیے ہیں۔