اسلام آباد(اوصا ف ویب ڈیسک)……باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 325 سیاسی شخصیات، سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے سابق افسران اور سرمایہ کاروں کے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے نے جن شخصیات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے ان کے بارے میں الیکشن کمیشن اور ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شخصیات کے اثاثوں کی چھان بین شروع ہوئی ہے، ان میں مسلم لیگ ن کے 18 پی پی پی کے 15، پی ٹی آئی کے 3 اور اے این پی کے 5 رہنماں کے سمیت چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایسے 45 سابق فوجی و سول افسران بھی تحقیقات کی زد میں ہیں جن کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ان کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔