اوصاف ویب ڈیسک ….وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سے جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے داخلی و خارجی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔