اسلام آباد (دنیا نیوز)سانحہ منیٰ میں شہید زخمی اور لاپتہ پاکستانیوں کی نئی تفصیلات جاری کر دی گئیں ، بھگدڑ سے چون پاکستانی حجاج شہید ہوئے جبکہ ایک سو دس ابھی تک لاپتہ ہیں ، انتظار کی سولی پر لٹکے اہل خانہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

 

وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے سانحہ منیٰ میں شہید ، زخمی اور لاپتہ پاکستانیوں کی نئی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔بھگدڑ سے چون پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اکیس کی تدفین کی جا چکی ہے۔

بارہ پاکستانی زخمی منیٰ ، جدہ اور مکہ کے پسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، تین سو پچپن لاپتہ پاکستانی حجاج کی تفصیلات اکٹھی کی جا چکی ہیں جبکہ ایک سو دس پاکستانی ابھی تک لاپتہ ہیں.

اتنے روز گزر جانے کے باوجود صورتحال واضح نہیں ہوسکی ، سانحہ میں لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر شاہ زیب کی اہلیہ شوہر کے فون کے انتظار میں ناقابل بیان کرب سے گزر رہی ہیں۔

رشتے دار اور دوست احباب سعودی ہسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کھو جانے والوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔سانحہ منیٰ میں لاپتہ ڈاکٹر شاہ زیب ، بشریٰ اور عبدالغنی کے اہلخانہ انتظار کی سولی پر لٹکے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

 

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/301838#sthash.gCjCCSat.dpuf