بان کی مون نے یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کے ساتھ ملاقات میں حملے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ اس ملاقات میں بان کی مون نے یمن میں سنگین انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی جان کی حفاظت ضروری ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لڑائی کے فوری خاتمے، ہمہ جانبہ جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے زیر نگرانی یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات شروع کئے جانے پر تاکید کی۔ بان کی مون نے یمن کے مظلوم عوام کی امداد رسانی کا کام جاری رہنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر چھبیس مارچ سے جاری سعودی عرب کے فضائی حملوں میں ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن کی اقتصادی بنیادی تنصیبات کو بھی وسیع پیمانے پر سعودی حملوں میں نقصان پہنچا ہ
ے