تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ علامہ جاوید اکبر ساقی نے خوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی حکومت حج کے انتظامات پر توجہ دیتی تو حجاج کی جانوں کو خطرہ لاحق نہ ہوتا، کرین گرنے کا واقعہ اور منٰی کا سانحہ سعودی حکومت کی نااہلی کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک سعودی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے کے بجائے مسلمانوں کے عظیم ترین اجتماع میں شریک حاجیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے آگے آئیں۔