نواز شریف: پاكستاني حكومت ايران كے ساتھ تعاون كو فروغ دينے كے لئے اپني ہر ممكن كوشش كرے گي

وزیر اعظم پاکستان ‘محمد نواز شریف’ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ دیرینہ روابط رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید مضبوطی سے آگے بڑھے.

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان ‘محمد نواز شریف’ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ دیرینہ روابط رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید مضبوطی سے آگے بڑھے. يہ بات پاكستاني وزير اعظم نے ايران اور پاكستان كے درميان مفاہمت كي يادداشتوں پر دستخط كرنے كے تقريب كے بعد ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.

 

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ موجودہ پاكستاني حكومت ايران كے ساتھ تعاون كو فروغ دينے كے لئے اپني ہر ممكن كوشش كرے گي.

 

ايران اور پاكستان كے درميان اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں تعاون بڑھانے كي ضرورت كا حوالہ ديتے ہوئے نواز شريف نے مزيد كہا كہ اقتصادي تعاون وسيع ہونے سے ايران اور پاكستان كے برادرانہ روابط مضبوط ہوجائيں گے.

 

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ہم اپني پوري كوشش كريں تا كہ ايران اور پاكستان خطے ميں مضبوط اقتصادي شراكت داري قائم كريں.

 

پاكستاني وزير اعظم نے كہا كہ تہران اور اسلام آباد كے درميان موجودہ روابط بہت اچھے ہيں اور دونوں ممالك كي دوستي ديرينہ ہے.

 

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور پاكستان كے درميان اقتصادي، تجارتي، سائنس اور ٹيكنالوجي تعاون بڑھانے كے لئے وسيع امكانات ميسر ہيں.

 

اس سے پہلے نواز شريف نے پاكستان كے دورے پر آئے ہوئے ايراني وزير خزانہ ‘علي طيب نيا’ سے ملاقات كي اور مختلف موضوعات بشمول اقتصادي اور تجارتي امور پر تبادلہ خيال كيا.

 

ايران اور پاكستان كے وزرائے خزانہ نے مشتركہ اقتصادي كميشن كے دو روزہ اجلاس كے اختتام پر مفاہمت كي 5 يادداشتوں پر دستخط كيے.

 

۔۔۔۔۔۔۔