ملتان: وہاڑی چوک میں بس اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں وہاڑی چوک میں بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ دھماکے سے 3 رکشوں اورقریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔