اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے بزرگ شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفترسے ہفتے کے روز جاری ہونے والے بیان میں یرغمال بنانے والے گروہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یرغمال بنائے گئے ترک مزدوروں کو آزاد کردے اوران مجرمانہ اقدامات سے باز آجائے-
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غیرملکی مزدوروں کو خاص سیاسی مطالبات کے لئے یرغمال بنا لینا ایک غیراخلاقی اور شرعی اصولوں کے خلاف عمل ہے-
بیان میں آیا ہے کہ یہ عمل قابل مذمت ہے اور یہ عالمی رائے عامہ میں اسلام کی شبیہ خراب ہونے کا باعث ہے-
واضح رہے کہ فوجی لباس میں ملبوس کچھ مسلح افراد نے چند روز قبل اٹھارہ ترک مزدوروں کو بغداد کے ایک اسٹیڈیم سے اغوا کرلیا تھا- ترکی کی حکومت نے ان افراد کے اغوا کو ایک خاص مقصد کا حامل اور منصوبہ بند اقدام قرار دیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔