اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک مسیحی خاندان نے اپنے
آبائی دین کو ترک کر کے اسلام قبول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے چک 34 جنوبی میں مسیحی کنبے کے 8 افراد نے اسلام قبول کر لیا، روکس مسیح نامی شخص نے گاؤں کے امام مسجد کی تبلیغ سے متاثر ہو کر بیوی بچوں کے ہمراہ اسلام قبول کیا۔نو مسلم روکس کا اسلامی نام عبدالرحمن جبکہ دیگر افراد خانہ کے نام صائمہ، تبسم، محمد عدیل، محمد نوید، شکیل، نبیل احمد اور مہناز رکھا گیا ہے۔aa