چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے لیے پر وقاردن ہے،وطن پرجان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ وطن کے دفاع کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی سرحد محفوظ ہاتھوں میں ہے ہمارے جوان ملکی سرحدوں پر وطن کے دفاع کے لیے موجود ہیں اور پاک فوج کا شمار دنیا کی پیشہ وارانہ افواج میں ہوتا ہے
آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔