اپنے معاون خصوصی عرفان صدیقی سے اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور قومی مفاد کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ سے اہم رہاہے، الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے کے بعد اب عملدرآمد کی سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی جیسے مسائل کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔ الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے مثبت پیش رفت ہے۔ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور میڈیا کے نئے ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور قومی مفاد کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ سے اہم رہاہے، الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے کے بعد اب عملدرآمد کی سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔