(وحدت نیوز نیٹ ورک) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکٹریری جنرل و سیکٹریری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے شام کے الفوعہ اور کفریا میں محصور لوگوں کی مظلومیت پر عالمی اداروں کی شرمناک خاموشی کی مذمت کرتے ہوے
کہا کہ شام کے شمالی باڈر( ترکیہ باڈر کے قریب ) میں واقع ضلع ادلب کے دو گاوں الفوعہ اور کفریا تقریبا چھہ ماہ سے امریکہ واسرائیل کے ترکی حکومت کی مدد سے تکفیری دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں جہاں انسانی زندگی موت کامنظر پیش کررہی ہے بجلی ،پانی سمیت صحت کے وسائل نہ ہونے کے باوجود جزبہ ایمانی سے سرشار مسلمان تکفیرون کے خلاف برسر پیکارہیں ان تمام حالات میں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی تشویش ناک ہیں ہم عالمی اداروں اور شام کی حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں